سرگرمیاں
ہماری وسیع سرگرمیوں کی رینج کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ سیکھنے کو بڑھا سکے، تخلیقی صلاحیتوں
کو فروغ دے سکے اور کمیونٹی کا احساس پیدا کر سکے۔
بہت سے انسان ہیں جو بنیادی ضروریات کے بغیر زندگی گزارتے ہیں۔
ہمارا بنیادی مقصد تعلیم ہے، مگر صحیح صحت کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔
ہمارا نصاب طلباء کو چیلنج کرنے اور ان سے متاثر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
بہت سے انسان ہیں جو بنیادی ضروریات کے بغیر زندگی گزارتے ہیں۔
سماجی فلاح و بہبود
دنیا بھر میں بے شمار لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنا ایک عظیم عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا باعث بنتا ہے۔ آج دیا جانے والا معمولی سا عطیہ آخرت کیلئے ایک عظیم سرمایہ ثابت ہو تا ہے ، اور اس دنیا میں بھی دوسروں کی مدد کرنے کا بہترین بدلہ ملتا ہے۔ تاہم، اس بات کو یقینی بنانانہایت ضروری ہوتاہے کہ امداد صرف مستحق افراد تک ہی پہنچے۔ جامعہ اکل کوا ، اس حوالے سے ایک اہم کردار ادا کررہاہے، اور عطیہ دہندگان کو ضرورت مند اور بے سہارا افراد سے اس طرح مربوط کرتا ہےکہ ان کے عطیات حقیقی اور مثبت اثرات پید ا کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
![social-banner social-banner](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/elementor/thumbs/social-banner-1-qtdlcgypnlsohxrqtaw2gv0vodp0swz8o7hnl4abzc.jpg)
ہندوستان کے بہت سارے دیہات اور قصبے بنیادی تعلیمی ڈھانچے (جن میں مناسب اسکول کی عمارتیں، صفائی ستھرائی، پانی، اورحفظان صحت کی بنیادی سہولیات شامل ہیں) سے محروم ہیں ۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے، جامعہ نے ایسے علاقوں میں 260 تعلیمی مراکز قائم کیے ہیں جہاں اسکول کی عمارتیں موجود نہیں تھیں یا کلاس روم ناکافی تھے۔ یہ مراکز سب کیلئے تعلیم کو فروغ دینے اور معیاری بنیادی تعلیم فراہم کرنے کیلئے وقف ہیں۔
تکمیل شدہ منصوبوں کی تعداد: 260
وائلڈ واٹر، اسٹیٹ آف دی ورلڈز واٹر 2017 کے مطابق، بھارت میں دیہی علاقوں میں سب سے زیادہ افراد—63.4 ملین—صاف پینے کے پانی تک رسائی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، جامعہ اکل کوا، صاف پینے کے پانی کی اپنی اسکیم کے ذریعے دور دراز علاقوں میں صاف پانی فراہم کر رہاہے۔
جامعہ نے بھارت کی 16 ریاستوں میں 11,602 منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے ہیں، جن کے تحت بور ویل کھودے گئے، پانی کے ہینڈ پمپ لگائے گئے، اور پانی کے ٹینک تعمیر کیے گئے ہیں۔
کل تکمیل شدہ منصوبوں کی تعداد: 11,602
بھارت میں بیواؤں کی حالت اکثر سنگین ہوتی ہے، کیونکہ بہت ساری خواتین اپنے شوہروں کی وفات کے بعد تنہائی اور غربت میں زندگی گزارتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے باوجود، ریاستی حکومتیں بیواؤں کی فلاح و بہبود میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھاتیں۔ جامعہ اپنی استطاعت کے مطابق ان خواتین کی مدد اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے بیواؤں کی پنشن پروگرام چلا رہی ہے۔
پروگرام کی تفصیلات:
- اس وقت 1,000 غریب بیوائیں اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں۔
- ہم ماہانہ ان کے نمائندوں کے ذریعے، یا براہ راست دست بدست، یابراہ راست ان کے بینک کھاتوں میں پیسے ٹرانسفر کرتے ہیں۔
- رمضان المبارک کی مبارک ساعتیں بحسن و خوبی اورسکون و اطمینان سے گزارنے کیلئے خصوصی مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔
- تمام مستفیدین کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھا جاتا ہے۔
کل مستفیدین کی تعداد: 1,000
2011 کی مردم شماری کے مطابق، بھارت میں اسلام دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے، جس کے ماننے والوں کی تعداد 172 ملین ہے۔ اسلامی کمیونٹی سینٹرز انسانیت، اخلاقیات اور روحانیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ مراکز کمزور طبقوں کی مدد اور ذمہ دار شہری بنانے میں بھی معاون ہوتے ہیں۔
یہ مراکز درج ذیل خدمات فراہم کرتے ہیں:
- سماجی اجتماعات کیلئے جگہ
- شعور بیدار کرنے کی سرگرمیاں
- اجتماعی عبادات
- ثقافتی سرگرمیاں
- سماجی مسائل کے حل کیلئے معاونت
جامعہ نے پسماندہ علاقوں میں 7,380 کمیونٹی سینٹرز قائم کیے ہیں تاکہ غریب کمیونٹیز کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ یہ مراکز سماجی میل جول، آگاہی مشن، ابتدائی تعلیم، اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے جگہ فراہم کرتے ہیں۔
تکمیل شدہ منصوبوں کی تعداد: 7,380
بھارت کی مضبوط معاشی کارکردگی کے باوجود، 2024 کے "ایف اے او” کے تخمینے کے مطابق 22 کروڑ 43 لاکھ سے زیادہ لوگ غذائی قلت کے شکار ہیں۔ یہ بھارت کی کل آبادی کا 16فی صد ہے، اور گلوبل ہنگر انڈیکس 2024 میں بھارت 127 ممالک میں سے 105ویں نمبر پر ہے۔
اس چیلنج کے جواب میں، جامعہ نے مختلف منصوبوں کے تحت 30,000 سے زیادہ فوڈ کٹس تقسیم کی ہیں، اور اپنی استطاعت کے مطابق اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم، بھارت میں بھوک کے خاتمے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
فوڈ کٹس سے مستفید ہونے والے افراد کی کل تعداد: 1,50,000
بھارت میں دنیا بھر کے مقابلے سب سے زیادہ بچے تعلیم سے دور ہیں۔ یونیسکو کے مطابق، 4 کروڑ 70 لاکھ اسکول جانے کی عمر کے بچے تعلیم حاصل نہیں کر رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر، جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا نے مہاراشٹر کے ضلع نندوربار کے قبائلی علاقوں میں 10,684 آدیواسی طلبہ کو اسکول بیگ فراہم کیے، تاکہ سب کیلئے معیاری اور قابل رسائی پرائمری تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔
کل مستفید طلبہ: 10,684
جامعہ اپنے بانی مولانا غلام محمد وستانوی کی بصیرت افروز قیادت میں، بلا تفریق غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔ اپنے جاری امدادی منصوبوں کے تحت جامعہ نے بہار کے سیلاب متاثرین میں دس ہزار خوراک کٹس، جن میں ضروری ادویات بھی شامل تھیں، کامیابی کے ساتھ تقسیم کیں۔ ان متاثرین کے لیے، جو سب کچھ کھو چکے تھے اور موسمی بیماریوں کے ساتھ شدید سردی کا سامنا کر رہے تھے، گرم کپڑوں اور کمبلوں کی فوری ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، جامعہ کے فلاحی شعبے نے ایک اور تقسیم مہم کا اہتمام کیا، چنانچہ، 2017 میں رضاکاروں، اساتذہ، طلبہ، اور خیرخواہوں کے تعاون سے جامعہ نے ارریہ اور پورنیہ کے 14 دیہاتوں میں خواتین، بچوں، اور بزرگوں کے لیے تین ہزار کپڑوں کے کٹس تقسیم کیے۔ ہر کٹ میں چھ ملبوسات اور ایک کمبل شامل تھا۔
جامعہ کی ان بے لوث خدمات سے مستفید ہونے والوں کی مجموعی تعداد پچاس ہزار (50,000) تک پہنچ چکی ہے۔
ہندوستان میں ہنر مند افرادی قوت کی تشکیل کے لیے پیشہ ورانہ تعلیم بنیادی حیثیت رکھتی ہے، جو نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے بلکہ معیارِ زندگی کو بھی بہتر بناتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی 90 فیصد آبادی محنت کش روزگار پر مبنی کاموں میں مصروف ہے، مگر ان میں سے اکثریت پیشہ ورانہ تعلیمی تربیت سے محروم ہے۔
اسی خلا کو پُر کرنے کے لیے جامعہ اپنے کیمپس اور دیہی مراکز میں پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام پیش کرتا ہے، جن میں چشمہ سازی، جلد سازی، سلائی، اور بیوٹیشن جیسے کورسز شامل ہیں۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو عملی مہارتیں اور ہنر فراہم کر کے انہیں خود کفیل اور باوقار زندگی گزارنے کے قابل بناتے ہیں۔ جامعہ کا یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کرتا ہے بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
دنیا بھر میں تقریباً 200 ملین بچے اپنے والد یا والدہ، یا دونوں سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان میں سے اکثر پہلے ہی غربت اور پسماندہ حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ والدین کی عدم موجودگی ان بچوں کی تعلیم، محفوظ رہائش، متوازن خوراک، اور بہتر مستقبل تک رسائی کو محدود کر دیتی ہے۔ ان کے لیے امداد فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اس مشن کو لے کر ایک جامع اسپانسرشپ پروگرام چلا رہا ہے، جس کے تحت اب تک 3,500 یتیم بچوں کو معیاری تعلیم اور فلاحی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ، میرٹ پر مبنی اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے معاشی طور پر کمزور طلبہ، بالخصوص پیشہ ورانہ کورسز کرنے والے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع دیے جاتے ہیں۔ یہ اسکالرشپ سماجی پس منظر اور مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو ان کے خوابوں کی تعبیر میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
کل مستفیدین: 43,600 طلبہ، جن میں 3,500 یتیم بچے شامل ہیں۔
ہمارا بنیادی مقصد تعلیم ہے، مگر صحیح صحت کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔
حفظان صحت
جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم: صحت کی خدمت میں پیش پیش
![health-care](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/08/health-care.jpg)
شعبہ صحت کی خدمات
جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم کا شعبہ صحت معاشرے کے کمزور اورمحروم طبقات کو ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ جامعہ نے طلبہ اور عوام کی صحت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کیمپس میں جدید طبی مراکز قائم کیے ہیں، جب کہ دور دراز علاقوں تک رسائی کے لیے موبائل کلینک گاڑیوں کا انتظام بھی کیا ہے۔ ہمارا مقصد معیاری اور باآسانی دستیاب صحت کی سہولیات بلا تفریق ہر فرد تک پہنچانا ہے، تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے اور ہر انسان کو بہتر زندگی گزارنے کا موقع ملے۔
النور اسپتال: معیاری اور جدید طبی خدمات کا مرکز
![alnoor-hospital](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/08/alnoor-hospital.jpg)
النور اسپتال 600 بستروں پر مشتمل ایک کثیر الشعبہ طبی ادارہ ہے، جو ماہر ڈاکٹروں کی زیر قیادت جامع طبی اور جراحی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اسپتال مختلف شعبہ جات میں مہارت رکھتا ہے، جن میں طبیعات، جراحی، ہڈیوں کے امراض، زچگی، امراض نسواں و اطفال، دندان سازی، امراض چشم، نفسیات، امراض تنفس، امراض جلد، کان ناک گلا، اور ریڈیالوجی وغیرہ شامل ہیں۔ یہ ادارہ جدید مرکزی لیب، بشمول پیتھالوجی، مائیکرو بایولوجی، اور بائیوکیمسٹری سے لیس ہے۔ خصوصی نگہداشت کی یونٹس، جیسے آئی سی سی یو، ایس آئی سی یو، پی آئی سی یو، اور این آئی سی یو، مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بناتے ہیں۔ مزید برآں، اسپتال میں جدید بلڈ بینک اور ہڈیوں کی پیچیدہ جراحی کے لیے جدید ترین سی آرم ڈیوائس موجود ہے۔ النور اسپتال کا مشن ہر مریض کو معیاری، قابلِ رسائی، اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنا ہے
طبی کیمپ
![medical- campus](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/08/medical-campus.jpg)
جامعہ اکل کوا ہر سال دو سے تین طبی کیمپ منعقد کرتا ہے، جن میں کمیونٹی کو مفت صحت کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ کیمپ ماہرین کی ٹیم پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں زچگی، جلدی امراض، دندان سازی، قلبی امراض اور دیگر طبی شعبوں کے ماہر ڈاکٹرزشامل ہوتے ہیں، تاکہ جامع اور معیاری طبی خدمات مہیا کی جا سکیں۔ ان کیمپوں کے تمام اخراجات جامعہ اکل کوا برداشت کرتا ہے، اور یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ معاشرے کے تمام افراد بلا تفریق ان سہولتوں سے مستفید ہوں۔
السلام اسپتال
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/08/as-salam-hospital.jpg)
السلام اسپتال گزشتہ انتیس(29) برسوں سے کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہے۔ یہ اسپتال بنیادی طبی خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں ایکس رے، ای سی جی، لیبارٹری ٹیسٹ، نیبولائزیشن، اور لومبر ٹریکشن شامل ہیں۔ اسپتال روزانہ اوسطاً دس مریضوں کو داخلے کی سہولت (IPD) جب کہ 228 مریضوں کو بیرونی مریضوں کی خدمات (OPD) فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، ایک مکمل طور پر لیس ایمبولینس سروس بھی ہنگامی حالات میں دستیاب ہے۔
ہمارا نصاب طلباء کو چیلنج کرنے اور ان سے متاثر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تعلیم
جامعہ کا تعلیمی نصاب نہایت عمدہ منصوبہ بند طریقے سے اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ یہ طلبہ کو علمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت کی جامع اور متوازن نشوونما کو بھی ممکن بنائے۔ اس نصاب کے ذریعے نہ صرف ان کی تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری لائی جاتی ہے بلکہ ان کی فکری، اخلاقی اور عملی مہارتوں کو بھی پروان چڑھایا جاتا ہے۔
اخلاقی تعلیم
جامعہ اکل کوا کا اسلامی تعلیم کا پروگرام طلبہ میں اخلاقی اقدار کو اجاگر کرنے، روحانی شعور بیدار کرنے، اور اسلامی اصولوں کی بنیاد پر کردار سازی کے لیے وقف ہے۔ ہمارا مقصد ایسے افراد کی تیاری ہے، جو علم، اخلاق، اور رحم دلی میں نمایاں ہوکر اپنے معاشرے میں مثالی قیادت فراہم کر سکیں۔
![Morden-education](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/morden-education-1024x282.jpg)
شعبہ دینیات (پرائمری کورس)
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/08/diniyat-building-768x353.jpg)
یہ تین سالہ کورس طلبہ کو عربی اور اردو متون، بالخصوص قرآن مجید کو پڑھنے، لکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے، تاکہ ان زبانوں اور ان سے وابستہ علوم میں ان کی بنیاد مضبوط ہو سکے۔
شعبہ حفظ (مڈل)
![Darul-Quran](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/darul-Quran-768x432.jpg)
قرآن مجید حفظ کرنے کا عمل ابتدا میں مشکل محسوس ہو سکتا ہے، لیکن ہمارے تجربہ کار اساتذہ کی مستقل رہنمائی اور حوصلہ افزائی طلبہ کو کامیاب بناتی ہے۔ یہ شعبہ طلبہ کی تدریجی ترقی کو یقینی بناتا ہے۔
شعبہ تجوید اور قرأت
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/11/tajweed-section.jpeg)
تجوید کا مطلب قرآن مجید کے ہر لفظ کی صحیح ادائیگی ہے ، اس شعبے کا مقصداس فن میں دقت اور مہارت حاصل کرنا ہے۔ تجوید میں مہارت حاصل کرنا ایک تدریجی عمل ہے، جو مسلسل مشق کے ذریعے وقت کے ساتھ فروغ پاتا ہے۔ یہ شعبہ قرآن کریم کی تلاوت کے معیار کو بڑھانے کے لیے قائم کیا گیا ہے، کیونکہ صحیح تلفظ قرآن مجید کی اصل خوبصورتی اور معنی کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
شعبہ اجازہ
![About us](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/08/about-banner-768x289.jpg)
اجازہ قرآن مجید کی تلاوت میں مہارت کی تصدیق کا ایک معیار ہے، جو مخصوص قراءت کے طرز میں مکمل عبور اور درست تلفظ کے ساتھ دی جاتی ہے۔ اس شعبے کا مقصد طلبہ کو قرآن کی مستند اور معیاری تلاوت کی تربیت دینا ہے تاکہ طلبہ قرآن مجید کی اصل شکل اور خوبصورتی کو صحیح تلفظ کے ذریعے محفوظ رکھ سکیں۔
شعبہ عالمیت (ثانوی اور بیچلر)
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/darul-hadis2-768x432.jpg)
عربی زبان قرآن اور حدیث کی زبان ہے۔ اسے اسلامی دنیا میں اس کے تاریخی اور دینی کردار کے پیش نظر بڑی اہمیت حاصل ہے، شعبہ طلبہ کو اسلامی علوم میں گہرائی کے ساتھ مہارت فراہم کرتا ہے۔
شعبہ افتاء (پی جی ڈپلومہ)
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/ifta-768x901.jpeg)
فتاویٰ (اسلامی فقہ) قرآن و حدیث کی گہری سمجھ بوجھ پر مبنی فیصلوں کا عمل ہے۔ ہمارا شعبہ افتاء ان اصولوں کو اپناتے ہوئے سماجی و اقتصادی مسائل کے حل کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
شعبہ دعوت و تبلیغ (انگریزی زبان میں)
![publication](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/publication-768x426.jpg)
جامعہ نے انگریزی زبان میں دعوت و تبلیغ سیکشن متعارف کرایا ہے تاکہ علمائے کرام وسیع تر سامعین سے مؤثر طور پر بات چیت کر سکیں اور اسلام کا پیغام ایسی زبان میں پہنچا سکیں جسے دنیا کا ایک بڑا طبقہ پڑھتا ، سمجھتا اوربولتا ہے۔
جدید تعلیم
جامعہ اکل کوا میں ہمارا جدید تعلیمی پروگرام جدید تدریسی طریقوں کو معاصر علم کے ساتھ ملا کر طلبہ کو اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرتا ہے۔ ہم تنقیدی سوچ اور حقیقت پر مبنی مسائل کے حل کی استعداد اورصلاحیت پیداکرنے پر زور دیتے ہیں۔
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/Jamia-colleges-1024x374.png)
ایم بی بی ایس کالج
![Indian Institute of Medical Science And Research (MBBS) College](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/08/mbbs-college-jamia-768x360.jpg)
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ انسانیت کی خدمت کے اعلیٰ ترین انسانی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے وقف ہے، جیسا کہ اس پر قرآن مجید کی تعلیمات میں زور دیا گیا ہے۔ ہمارا یہ ادارہ طبی تعلیم میں بہتری اور صحت کی دیکھ بھال کے لیے پرعزم ہے۔
جامعہ انجینئرنگ کالج
![Jamia-Engineering](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/Jamia-Engineering-768x432.jpg)
مسلم کمیونٹی پر قومی شماریات، جو جسٹس سچر کمیٹی رپورٹ میں نمایاں کی گئی ہیں، تعلیم کے میدان میں متحرک اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔ جامعہ انجینئرنگ کالج اس ضرورت کے حوالے سے طلبہ کو وہ مہارتیں اور تعلیم فراہم کرتا ہے جو انہیں معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور اس میں بامعنی شراکت داری کے لیے درکار ہیں۔
جامعہ پولی ٹیکنیک کالج
![jamia-Polytechnic](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/08/jamia-Polytechnic-768x360.jpg)
مسلم کمیونٹی پر قومی شماریات، جو جسٹس سچر کمیٹی رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں، دانشوروں سے تعلیم کے میدان میں فعال اقدامات کرنے کی اپیل کرتی ہیں۔ جامعہ پولی ٹیکنیک کالج ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے معیاری فنی تعلیم فراہم کرنے اور طلبہ میں مختلف مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
علی الانہ فارمیسی کالج
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/08/jamia-Pharmacy-768x308.jpg)
جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام 2006 میں قائم ہونے والا علی الانہ کالج آف فارمیسی آل انڈیا کونسل سے تسلیم شدہ ہے۔ یہ کالج اعلیٰ معیار کی فارمیسی تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے لیے وقف ہے، جو طلبہ کو صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں کامیاب کیریئر کی رہنمائی کرتا ہے۔
اے جی یونانی میڈیکل کالج
![A.G. Unani Medical College](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/08/jamia-Bums-768x360.jpg)
بیچلر ان یونانی میڈیسن کا کورس حکیمی طریقے پر مبنی ہے، اور تدریس اردو زبان میں کی جاتی ہے۔ اس لیے طلبہ کو 10ویں یا 12ویں جماعت تک اردو ایک مضمون کے طور پر پڑھنا ضروری ہے۔ اس پروگرام کے بہت سے فارغ التحصیل اس وقت اپنے معاشرے میں فعال طور پرصحت کے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بی یو ایم ایس کورس کے لیے اہلیت کی شرائط میں فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی میں کم از کم 50 فی صد نمبرات کے ساتھ 12ویں جماعت کا کامیاب امتحان شامل ہے۔
جامعہ لا کالج
![Jamia College of Law](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/08/jamia-Law-College-768x360.jpg)
جامعہ لا کالج ایک معتبر ادارہ ہے جو قانونی تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ یہ ایک جامع نصاب پیش کرتا ہے جو نظریاتی علم کو عملی مہارتوں کے ساتھ ملا کر طلبہ کو قانون کے شعبے میں کامیاب کیریئر کی رہنمائی کرتا ہے۔ سماجی انصاف اور عوامی خدمت پر زور دیتے ہوئے، کالج کا مقصد ایسے قانونی پیشہ وروں کی ایک ٹیم کی تیار کرنی ہے جو نہ صرف قانون سے بخوبی واقف ہوں بلکہ معاشرے میں انصاف اور مساوات کے اصولوں کو قائم رکھنے کے لیے بھی پرعزم ہوں۔
جامعہ کے وسیع پروگرام اور سرگرمیاں
ہم آپ کے تعلیمی سفر کو بہتر بنانے اور آپ کی ذاتی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور سرگرمیاں پیش کرتے ہیں۔اگر آپ علمی، روحانی ترقی، یا فنون میں مہارت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، تو یقینا ہمارے کورسز آپ کو کامیاب بنانے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ اگر آپ اپنے تعلیمی سفر کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں تو آج ہی ہمارے ساتھ شامل ہوں!