مدرسہ کے طلباء کے لیے عصری تعلیم
تعلیم وہ ذریعہ ہے جس سے انسان اپنے علوم و فنون کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرتا ہے۔ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اپنے طلباء کو عصری تعلیم سے بھی آراستہ کرتا ہے تاکہ طلباء کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کو بہتر بنایا جا سکے۔
عصری تعلیم کے لیے اسکالرشپ اسکیم
جامعہ اسکالرشپ اسکیم کے تحت ان طلبہ کی عصری تعلیم کے مکمل اخراجات کو پورا کیا جاتا ہے جو شعبہ عالمیت کے امتحانات میں 90في صد سے زائد نمبر ات سے کامیاب ہوتے ہیں۔ جو طلباء 70 سے 90 في صد تک نمبرات حاصل کرتے ہیں، ان کی عصری تعلیم کے اخراجات کا نصف اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے۔
نصاب پر ایک نظر
دینیات سے فارغ ہونے والے طلبہ کے لیے ہم ایک مستقل جامع نصاب پیش کرتے ہیں۔
ہمارا تعلیمی سال 223 تعلیمی دنوں پر مشتمل ہے، جس کے دوران ہم ایک سال میں دو جماعتوں کے نصاب مکمل کر سکتے ہیں، روزانہ 8 گھنٹے تدریس اور اساتذہ کی نگرانی میں 2 گھنٹے عملی مشق کے لیے مختص ہیں ۔ ہمارے بیشتر طلباء عصری علوم کے لیے عمر میں کچھ بڑے ہوتے ہیں۔
ہماری نصابی کمیٹی اگلے دو سالوں کے لیے منصوبے تیار کر رہی ہے۔
ایک علیحدہ نصاب ان طلباء کے لیے تیار کیا گیا ہے جو دیگر مدارس سے دینیات اور حفظ مکمل کر کے عالمیت پروگرام میں داخل ہو رہے ہیں اور عصری تعلیم سے بالکل ناآشنا ہیں۔
ایسے طلباء کے لیے ہم ایک برج کورس متعارف کرائیں گے تاکہ عالمیت کے پہلے دو سالوں میں 9 جماعتوں تک کی تکمیل کی جا سکے۔
ان طلباء میں سے بہت سے 16 سال سے زیادہ عمر کے ہیں اور انہوں نے قرآن مجید حفظ کیا ہوا ہے (حافظِ قرآن)۔
![Darut-Tarbiyah-Diniyat](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/darut-tarbiyah-768x432.jpg)
عصری تعلیم
عصری تعلیمی نصاب میں سائنس، تاریخ، جغرافیہ، ریاضی اور انگریزی جیسے مضامین شامل ہیں جو نویں کلاس تک پڑھائے جاتے ہیں ، تاکہ طلباء اپنے عالمیت کے تیسرے سال میں ایس ایس سی کے امتحان میں شرکت کر سکیں۔
عالمیت کے چوتھے سال سے طلباء مرکزی تعلیمی نظام کے ساتھ مربوط ہوجاتے ہیں، اور اپنی جماعت میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں۔
آٹھ سالہ پروگرام کے اختتام پر فارغ التحصیل طلباء کو عالمیت کی ڈگری اور گریجویشن کی ڈگری دونوں تفویض کی جاتی ہیں۔
یہ اقدام تمام مدارس کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کام کرے گا۔
ان شاء اللہ، ہمارے مدرسے کے طلباء مقابلہ جاتی امتحانات میں بھی حصہ لینے کے لیے تیار ہوں گے۔
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/darul-hadis2-768x432.jpg)
جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا
جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا ایک رجسٹرڈ غیر منافع بخش تعلیمی اور فلاحی ٹرسٹ ہے، جس میں 12,887 سے زائد طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ایک ہی کیمپس میں مختلف دارالاقاموں میں رہائش پذیر ہیں۔ 1400ہجری (1979 عیسوی) میں صرف ایک استاد اور چھ طلباء سے شروع ہونے والا جامعہ ایک چھوٹے سے مدرسے یا مکتب سے ترقی کرکے ایک بڑا ممتاز تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔
1979 عیسوی میں جامعہ کا آغاز ایک سادہ اقدام کے طور پر اکل کوا گاؤں میں ہوا تھا، لیکن وقت کے ساتھ جامعہ نے اس علاقے کو علم کا ایک مرکز و منبع بنا دیا ، جو پورے ملک سے طلباء کو تعلیمی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے متوجہ کر رہا ہے۔ جامعہ میں مختلف کالج اور ادارے اپنی تعلیمی خدمات پیش کر رہے ہیں، جن میں انجینئرنگ، یونانی (ہربل) طب (BUMS)، فارمیسی (ڈپلومہ، بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی)، ٹیچر ٹریننگ (D.Ed اور B.Ed)، پولی ٹیکنک اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس وغیرہ شامل ہیں۔ جامعہ مختلف مقامی زبانوں میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر اسکول کی تعلیم بھی فراہم کرتا ہے۔
تعلیم کو فروغ دینے اور انسانی اقدار کو بہتر بنانے کے لیے ، جامعہ نے مختلف تعلیمی، فلاحی، اور ترقیاتی شعبوں میں قابل ذکرکامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جامعہ کی انسانی فلاحی خدمات کا دائرہ ملک کی کئی ریاستوں تک پھیلا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔
![Darul-Quran](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/darul-Quran-768x432.jpg)
عصری تعلیم اور پیشہ ورانہ کورسز
پیشہ ورانہ مہارتیں
ہمارے پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کا مقصد طلباء کو مختلف شعبوں میں ضروری پیشہ ورانہ ہنر اور مہارتیں فراہم کرنا ہے، جن میں درج ذیل مہارتیں شامل ہیں:
سلائی: ملبوسات کے ڈیزائن، سلائی کی تکنیکی تربیت۔
آپٹیکل: آنکھوں کی دیکھ بھال بشمول چشمہ فٹنگ وغیرہ کی ٹریننگ ۔
کتابوں کی جلد سازی: بوسیدہ کتابوں کی درستگی اور ا ن کی تجدید ، جلد سازی کی ٹیکنیک، اور کتابوں کی تزئیین کی ٹریننگ ۔
الیکٹرانکس: الیکٹرانک آلات کی مرمت اور ان کی دیکھ بھال کے کورسز۔
پلمبنگ: تنصیب، مرمت، اور دیکھ بھال میں جامع ٹریننگ۔
یہ پروگرام روزگار کے مواقع بڑھانے اور عملی ہنر فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں جن کے ذریعے متعلقہ شعبوں میں کامیاب کیریئر کی طرف رہنمائی ممکن ہوتی ہے ۔
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/tailoring.webp)
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/electronic-training.webp)
تکنیکی کورسز
ہمارے تکنیکی تربیتی پروگراموں کا مقصد طلباء کو مختلف طرح کی ٹیکنالوجی سے متعلق ضروری فنون اور مہارتیں فراہم کرنا ہے جوحسب ذیل ہیں:
کمپیوٹر کورسز: CABA اور MDTP جیسے جامع کمپیوٹر کورسز بنیادی اور اعلیٰ سطح کی کمپیوٹنگ مہارتوں کی ٹریننگ پر مرکوز ہیں۔
ویب ڈیزائننگ: ویب ڈیزائن کے اصولوں اور صارف کے تجربے کےمطابق ویب سائٹس کی تخلیق اور دیکھ ریکھ کی ٹریننگ
ایپلیکیشن کوڈنگ ایپلیکیشنز بنانے کےلئے پروگرامنگ زبان اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ تکنیک کی ٹریننگ۔
ویڈیو ایڈیٹنگ: ویڈیو مواد کی ایڈیٹنگ اور اس کی تیاری کی ٹریننگ، نیز سافٹ ویئر کا استعمال اور تخلیقی کہانی بیان کرنے کی تکنیک کی ٹریننگ۔
یہ کورسز طلباء کو موجودہ دور کے ڈیجیٹل ماحول میں کامیاب ہونے کیلئے درکار تکنیکی مہارتیں فراہم کرتے ہیں۔
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/dtpclass-768x358.webp)
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/webdevclass-768x346.webp)
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/social-media-768x576.png)
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/class-room-768x576.webp)
مقابلہ جاتی امتحانات
ہمارا ادارہ مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کیلئے جامع پروگرام فراہم کرتا ہے تاکہ طلباء اپنے منتخب کیریئر کے لیے رہنمائی حاصل کرکے اپنے ہدف کو حاصل کرسکیں ۔ ان میں حسب ذیل پروگرام شامل ہیں:
NEET:نیشنل ایلیجبلیٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ کی کوچنگ، جو میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے ضروری ہے۔
UPSC/MPSC:یونین پبلک سروس کمیشن اور مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کی تیاری، جو باوقار سرکاری عہدوں تک رسائی اور حصول کا ذریعہ ہیں۔
سرکاری ملازمت کے امتحانات:مختلف امتحانات کی تیاری جو سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں، جیسے کہ اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSC) کے امتحانات، وغیرہ۔
یہ پروگرام طلباء کے علوم و فنون کو پروان چڑھانے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں، تاکہ وہ دور حاضر کے مقابلہ جاتی ماحول میں اپنی کامیابی کے امکانات میں اضافہ کر سکیں۔
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/neet-examp-768x432.webp)
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/class-room-768x576.webp)
مواصلاتی صلاحیتیں
ہمارے تربیتی پروگراموں کا مقصد ان تمام مواصلاتی صلاحیتیوں کو بہتر بنانا ہے، جو ذاتی اور پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔ ہمارے پروگرام میں درج ذیل ہیں:
پبلک اسپیکنگ:ایسے کئی جامع کورس جو عربی، انگریزی، اور مقامی زبانوں میں پبلک اسپیکنگ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکیں ۔
یہ پروگرام طلباء میں اعتماد پیدا کرنے، اظہار خیال کو بہتر بنانے اور کسی بھی مواد کو پیش کرنے کی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں، تاکہ وہ مختلف ماحول میں اپنے خیالات کو مؤثر طریقےسے لوگوں کے سامنے پیش کر سکیں۔
![English-speaking](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/egnlish-speaking-768x391.png)
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/Public_Speaking-768x346.jpeg)
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/public-spicking2-768x346.jpeg)
![](https://www.jamiaakkalkuwa.com/wp-content/uploads/2024/09/English-speaking-768x346.jpeg)