ہمارے بارے میں
جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا، مہاراشٹر، انڈیا ، ایک ممتاز تعلیمی ، فلاحی ٹرسٹ اور اسلامی یونیورسٹی ہے ۔جامعہ کا قیام 1979 میں عمل میں آیا۔ یہ ایک کثیرجہتی تعلیمی اور فلاحی ادارے کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے، اور تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور سماجی بہبود سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ جامعہ نے وسیع پیمانے اپنی ایک شناخت قائم کی ہے اور متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔ جامعہ کے پاس ISO 9001:2015 سرٹیفیکٹ بھی ہے، جو اس کے معیاری نظم و نسق کو ظاہر کرتی ہے۔

صدر کا پیغام
پیارے دوستوں, السلام علیکم,
مجھے جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا کی 45ویں سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ 1979 سے، جامعہ ایک نمایاں ادارے کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ فی الحال 19 ریاستوں میں 2,03,285 سے زائد طلباء کو جامعہ معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ اس سال،جامعہ نے 21,469 طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ، نیز حفظان صحت اور سماجی بہبود کی کوششوں کے ذریعے 7,03,983 سے زائد افراد کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا۔
جامعہ کی نگرانی میں 44 پرائمری اسکول، 34 ہائی اسکول، 16 جونیئر کالجز، اور متعدد خصوصی کالجز تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں میڈیسن، فارمیسی، انجینئرنگ، قانون، اور ٹیچر ٹریننگ کے کالجز شامل ہیں۔ جامعہ کے ماتحت 37 اسپتال بھی اپنی خدمات کی انجام دہی میں مصروف ہیں، جن میں ایک 870 بستروں پر مشتمل ملٹی اسپیشلٹی اسپتال بھی شامل ہے۔
غریب اور مستحق کمیونٹی کی خدمت ہمارا مشن ہے اور یہ ہمارے 106 تسلیم شدہ اسکولوں اور کالجز، 37 لڑکیوں اور 79 لڑکوں کے بورڈنگ مدارس، اور 2,221 مکاتب کی شکل میں واضح ہے، جو 1,42,414 طلباء کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ جامعہ 100% خواندگی حاصل کرنے اور تمام لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
ہم اپنے محسنین اور عطیہ دہندگان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جو ہندوستان کی غریب کمیونٹی کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر میں ہماری مسلسل مدداور تعاون کر رہے ہیں۔
غلام محمد وستانوی
بانی و صدر
معیاری تعلیم: ہمارا مقصد ایک معیاری اور بہترین نصاب فراہم کرنا ہے جو طلباء کی اعلیٰ ترین علمی صلاحیتوں کوچیلنج کرے۔
کردار کی تعمیر : ہمارا ہدف دیانت، ہمدردی، اور احترام جیسی اقدار کو پروان چڑھانا ہے، تاکہ طلباء کو بااخلاق اور ہمدرد انسان بنایا جا سکے۔
سماجی خدمات: ہم طلباء کو کمیونٹی سروس اور سماجی منصوبوں میں فعال شرکت کی ترغیب دیتے ہیں، تاکہ ان میں معاشرتی ذمہ داری کا احساس پیدا ہو۔
جدت اور تخلیقیت: ہم تنقیدی سوچ، تخلیقیت، اور جدت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ طلباء کو دور اندیش رہنما بننے کے قابل بنایا جا سکے۔
At Jamia AkkalKuwa, our mission is to provide a holistic and comprehensive education that nurtures intellectual growth, moral development, and social responsibility.
Academic Excellence: To offer a rigorous and dynamic curriculum that challenges students to achieve their highest academic
Tab Content

Acre Campus
Hostel Residents
Faculties
Students
جامعہ میں زندگی: ہماری سہولیات
ہم جامعہ میں اسلامی اقدار کو جدید تعلیمی مضامین کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے ایک ہمہ جہت تعلیمی تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری خدمات اورسہولیات اس مقصد کی تکمیل میں معاون ہیں، اور ایک ایسا ماحول فراہم کرتی ہیں جہاں طلباء روحانی اور تعلیمی ترقی میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں۔

مقاصد اور اہداف
ہمارا مقصد جامعہ کو ایک عالمی معیار کا ادارہ بنانا ہے جو طلباء اور عملے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرے۔ ہم جدید اور اخلاقی تعلیم کے ذریعےنوجوانوں کی تربیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ سماج کے لیے انتہائی مفید ہوں۔ ہمارا مشن تعلیم کے ذریعے امن اور بین الاقوامی فہم و بصیرت کو فروغ دینا ہے۔
جامعہ اپنی تعلیمی خدمات کو جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے بڑھانا چاہتا ہے، اور اپنی خدمات کو دور دراز اور دیہی علاقوں تک پہنچانا چاہتا ہے جہاں ملک کے پسماندہ شہری بستے ہیں۔ ہمارا خاص زور لڑکیوں کی تعلیم اور بالغوں کی تعلیم کو فروغ دینے پر ہے۔ ہم تعلیم کو روزگار سے جوڑنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو ایک مناسب روزگار حاصل ہوسکے۔
مزید برآں، ہم مختلف مکاتب فکر کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ ہر نقطہ نظرکو سنا جا سکے اورافہام و تفہیم کی راہ کو دریافت کیا جا سکے۔ ہم ایک معاون ماحول کےذریعے مثبت رویے کی حوصلہ افزائی کرکے ایک متحدمعاشرےکی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں، جو اعلیٰ اخلاقی اقدار پر قائم ہو اور ہمارے عظیم ملک کی مضبوطی و ترقی میں بھرپور معاون ہو۔
علاوہ ازیں ہمارے مقاصد میں سماجی اموربھی شامل ہیں، جیسے ہسپتالوں، کلینکوں، ہاسٹلوں، کنوؤں اور بور ویلوں کا قیام، اور کمیونٹی کی مدد کے لیے دیگر ضروری خدمات بھی ہمارے مشن کا حصہ ہیں ۔
انفراسٹرکچر
زمین کا رقبہ: 209,392 مربع میٹر
عمارت کا رقبہ: 87,830 مربع میٹر
کھیل کے میدان: 147,000 مربع میٹر
اسٹاف کی رہائش گاہیں : 26,923 مربع میٹر
جدید سہولیات: ایک جدید طرز کا کیمپس جس میں 21,220 مربع میٹر پر مشتمل ایک خوبصورت باغ، 146,386 مربع میٹر پر کھلی جگہیں اور کشادہ کھیل کے میدان شامل ہیں۔
عمومی سہولیات: کیمپس میں جمخانہ، ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات، بینک، کیفے ٹیریا اور صارفین کے اسٹورز شامل ہیں۔
انٹرنیٹ اور رہائش: 24 گھنٹے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ نیزدارالاقامے موجود ہیں جن میں 12,702 طلباء (لڑکے اور لڑکیاں) رہائش پذیر ہیں۔
لیبارٹریز اور ورکشاپس: تمام شعبوں بشمول میڈیکل، فارمیسی، ٹیکنیکل، تعلیمی اداروں اور اسکول کے لئے جدید لیبارٹریز اور ورکشاپس ۔
لائبریریاں: تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ہر شعبے کے لئے متعلقہ ضرویات سے متعلق مکمل طور پر آراستہ لائبریریاں


پالیسی
ہم بلا امتیاز ذات پات، مذہب، جنس یا علاقے کے،تمام مستحق طلباء کے لئے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہم ضرورت مند طلباء کو ان کی مکمل مدت تعلیم کے لئے اسکالرشپ بھی فراہم کرتے ہیں۔
ہم باصلاحیت، تجربہ کار، ہنر مند اور یکسوئی سے کام کرنے والے افراد کو فیکلٹی ممبران کے طور پر تقرر کرتے ہیں، جنھیں تمام ضروری سہولیات (جیسے اسٹاف کوارٹرز، غیرسودی قرضے، اسکالرشپ وغیرہ) فراہم کی جاتی ہیں، نیز ہم انھیں معقول معاوضہ کے ساتھ ایسا ماحول فراہم کرتے ہیں جو ان کی علمی اور روحانی ترقی میں معاون ہو۔
ہمارے ادارے میں جدید ترین لیبارٹریز، جدید کلاس روم، ڈیجیٹل لائبریریاں، عوامی سہولیات، اور جدید طرز پر بنایا گیا عالمی معیار کا حامل ایک کیمپس ہے جس میں خوبصورت باغات، کھیل کے میدان، جمخانہ، ٹیلی کمیونیکیشن کی خدمات، بینک، کیفے ٹیریا، صارفین کے اسٹورز، 24 گھنٹے براڈ بینڈ انٹرنیٹ،لڑکےاور لڑکیوں کے لئے دارالاقامے اور رہائش گاہیں شامل ہیں۔
تمام امور میں شفافیت برقرار رکھنے اور مالی امور میں جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے ہم ہمیشہ پرعزم ہیں۔
ہم اپنے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے تمام سرکاری قوانین پر عمل پیرا ہیں۔
ہم ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں جہاں سیکولر اور انسانی اقدار کو برقرار رکھا جائے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے۔
ہم مسلسل طلباء کو جدید پروگراموں سے متعارف کراتے رہتے ہیں، ان کی کارکردگی کا منصفانہ، درست اور غیر جانبدارانہ انداز میں جائزہ بھی لیتے ہیں۔
ہم مختلف صنعتی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ باہمی مفاہمت نامے اور گفت شنید کے ذریعے طلباء کی تقرری کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تعاون کرتے ہیں۔
ہم ہمیشہ قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
جامعہ کا انتخاب کیوں ؟
اپنی تعلیمی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم میں داخلہ لیں اور
اپنے تعلیمی مقاصد کو حاصل کریں.

مربوط نصاب
ایک متوازن طرزتعلیم سے استفادہ کریں جو اسلامی تعلیم اور جدید نقطہ نظر کو سنجیدگی سے مربوط کرتا ہے اور طلبہ کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرتا ہے۔

ماہر اساتذہ
علوم و فنون میں ماہرومخلص اساتذہ کرام سے تعلیم حاصل کریں جو آپ کی تعلیم و تربیت کو ہمہ وقت بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہمہ جہت ترقی
عمدہ تعلیم اورپرسالنٹی ڈیولپمنٹ کو کو ترجیح دیں، جو آپ کی دینی و دنیوی ترقی دونوں کی ضامن ہو۔

خوشگوار تعلیمی ماحول
جامعہ میں آپ تعلیم کے لیے ایک فعال اور سازگارماحول کا مشاہدہ کریں گے، جہاں مختلف علاقوں سےتعلق رکھنے والے طلبہ مل کر ایک فعال اور متحرک اکیڈمک کمیونٹی تشکیل دیتے ہیں۔