"اشاعت العلوم آن لائن” لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ کو درسِ نظامی کی مکمل تعلیم فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ایک منفرد تعلیمی پلیٹ فارم ہے۔ اس پر جامعہ کے مکمل درسِ نظامی کورس کے علاوہ جامعہ کے مختلف علمی، اصلاحی اور تربیتی پروگرام، طلبہ کے خصوصی علمی مقابلے اور سالانہ اجلاسوں کی تقاریب بھی نشر کی جاتی ہیں۔ یہ چینل طلبہ و علماء کے لیے مسلسل علمی فیضان کا ذریعہ ہے۔