جامعہ کا انتخاب کیوں ؟

اپنی تعلیمی امنگوں کو پورا کرنے  کے  لیے  جامعہ  اسلامیہ  اشاعت  العلوم  میں داخلہ  لیں
اور اپنے  تعلیمی  مقاصد کو  حاصل کریں۔

Integrated-Curriculum

مربوط نصاب

ایک متوازن طرزتعلیم سے استفادہ کریں جو اسلامی تعلیم اور جدید نقطہ نظر کو سنجیدگی سے مربوط کرتا ہے اور طلبہ کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرتا ہے۔

Experienced-Faculty

ماہر اساتذہ

علوم و فنون میں ماہرومخلص اساتذہ کرام سے تعلیم حاصل کریں جو آپ کی تعلیم و تربیت کو ہمہ وقت بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Holistic-Development

ہمہ جہت ترقی

عمدہ تعلیم اورپرسالنٹی ڈیولپمنٹ کو کو ترجیح دیں، جو آپ کی دینی و دنیوی ترقی دونوں کی ضامن ہو۔

Vibrant-Community

خوشگوار تعلیمی ماحول

جامعہ میں آپ تعلیم کے لیے ایک فعال اور سازگارماحول کا مشاہدہ کریں گے، جہاں مختلف علاقوں سےتعلق رکھنے والے طلبہ مل کر ایک فعال اور متحرک اکیڈمک کمیونٹی تشکیل دیتے ہیں۔

جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم

جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم مہاراشٹر کے ضلع نندوربار کے ایک چھوٹے سے قصبے اکل کوا میں واقع ہے۔جامعہ  کا  قیام  1979  میں  عمل  میں آیا۔   یہ ادارہ ستپوڑہ کے  سرسبز  پہاڑی علاقے میں گجرات کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہ علاقہ  زیادہ  تر  قبائلی  لوگوں  پر  مشتمل  ہے ۔جا معہ کا  وسیع و عریض کیمپس اسی  علاقے  میں قائم ہے۔ اس کیمپس میں تقریباً 15,000 طلباء کی تعلیمی و  رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے شاندار عمارتیں موجود ہیں۔ ادارے نے اس علاقے کو نمایاں پہچان دی ہے اور اپنی  تعلیمی  و  سماجی  خدمات  کے  ذریعے  مقامی لوگوں میں فخر کا جذبہ پیدا کیا ہے۔

president

جامعہ کی اسلامی اور عصری تعلیمی خدمات

جامعہ  اپنی  تعلیمی  پالیسی  کے  تحت جامع  تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جن  سے اسلامی  تعلیمات  اور اقدار کو جدید تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہم آہنگ  کرنا  ممکن  ہو۔

تعلیم کی اہمیت

تعلیم انسان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے۔ عمومی طور پر، تعلیم ذہن، کردار اور جسمانی صلاحیتوں کو تشکیل دیتی ہے، اور انسان کو بامقصد اور مؤثر زندگی گزارنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ یہ وہ عمل ہے جس کے ذریعے معاشرہ اپنے علوم  و  فنون، مہارتوں اور اقدارکو   ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرتا ہے۔ ہم  جامعہ  کی  درسگاہوں میں  ایسی   اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو طلباء کو کامیاب بنانے اور معاشرے میں  ان  کے   مثبت کردار   کو  یقینی  بنانے  کی  ضامن  ہو۔

Acre Campus

0
Hostel Residents
0
Faculties
0
Students
0

جامعہ میں زندگی: ہماری سہولیات

ہم جامعہ میں اسلامی اقدار کو جدید تعلیمی مضامین کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے ایک ہمہ جہت تعلیمی تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری خدمات  اورسہولیات اس مقصد کی تکمیل میں معاون ہیں، اور ایک ایسا ماحول فراہم کرتی ہیں جہاں طلباء روحانی اور تعلیمی ترقی میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں۔

مستقبل کے پروگرام

ہمارےتعلیمی   پروگرام جو منفرد اور انقلابی تجربات  کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں،  سے  فائدہ  اٹھائیں۔ نئے خیالات دریافت کریں، ماہرین سے تبادلہ خیال کریں، اور جامعہ کے ساتھ اپنےتعلیمی سفر کو آگے  بڑھائیں۔

جامعہ کے وسیع پروگرام اور سرگرمیاں

ہم آپ کے تعلیمی سفر کو بہتر بنانے اور آپ کی ذاتی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور سرگرمیاں پیش کرتے ہیں۔اگر  آپ علمی، روحانی ترقی، یا فنون  میں مہارت حاصل  کرنے کے خواہاں ہیں، تو  یقینا ہمارے  کورسز آپ کو کامیاب بنانے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ اگر    آپ  اپنے  تعلیمی  سفر  کو  آگے  بڑھانے  کے  لیے  پرعزم   ہیں  تو آج   ہی ہمارے ساتھ شامل ہوں!

کیا آپ اگلا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں؟

Scroll to Top